شہر  یار آفریدی  کا کہنا  ہےکہ  یہ ضمانتوں  کا موسم ہے حکومت نے قانونی معاملات میں کوئی داخل اندازی نہیں  کی
شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ شاید  بری ہو گئے  ہیں  قوم کو بتاتا  چلوں کہ  یہ ابھی  بھی  ملزم  ہے 
 شہریار آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ہماری پوری ٹیم نا صرف عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں بلکہ عدالتوں کی عزت سب پر فرض ہے، یہ نہیں کہ فیصلہ آپ کی مرضی کا آئے تو الگ موقف، خلاف آئے تو الگ موقف‘شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نے قانونی معاملات میں کوئی داخل اندازی نہیں کی ہے  لیکن  لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا ابھی تک کوئی آرڈر نہیں آیا
شہریار آفریدی نے کہا کہ اے این ایف ایک پروفیشنل فورس ہے ، ہم نے 17 دن میں تمام ثبوت فراہم کردیئے، 18 ویں دن ٹرائل شروع ہونا تھا، کیس میں تاخیری حربے آزمائے گئے، ہم میدان میں کھڑے ہونے والے ہیں.شہریار آفریدی نے کہا کہ ویسے بھی یہ ضمانتوں کاموسم ہے، حکمران آئیں گے اور چلے جائیں گے، اصل چیز پاکستان اورپاکستان کے ادارے ہیں‘انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ کے معاملے پر ایسا تاثر دیا گیا سب کچھ ختم ہوگیا لیکن ایسا نہیں ہے، رانا ثنااللہ کو بری نہیں کیا گیا بلکہ انہیں رہا کیا گیا ہے اور ان کے کیس کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا بلکہ آج کل ضمانتوں کا موسم ہے اور تمام بڑے چوروں کو ضمانتیں دی جارہی ہے، انہیں بھی لاہور ہائی کورٹ نے رہا کیا کے