رواں دو سالوں 2018 اور 2019 کے دوران کھیلے گئے تمام میچز میں اچھی بلے بازی کرتے ہوئے بابر اعظم پہلے نمبر کھلاڑی بن گئے.
اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی بابر اعظم نے دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کروالیا.2018 اور 2019 کے دوران کھیلے گئے میچز میں بہترین اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر آگئے۔یکم جنوری 2018 سے لے کر اب تک کھیلے گئے میچز کے دوران کم از کم ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم کا رن اوسط سب سے زیادہ ہے۔بابر اعظم نے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس عرصے میں پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین کا رن اوسط 61.60 رہا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں اسٹیو اسمتھ 60.00 رن اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں.کین ولیمسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کا رن اوسط 60.84 ہے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 58.60 کی اوسط کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔اس فہرست کے دیگر کھلاڑیوں میں مارنس لبوشین(آسٹریلیا)، ٹام لیتھم(نیوزی لینڈ)، اجنکیا رہانی(بھارت)، دیمتھ کرونارتنی(سری لنکا)، چتیشور پجارا(بھارت)، جو روٹ (انگلینڈ)، کوشل مینڈس(سری لنکا)، بین اسٹوکس(انگلینڈ)، جوز بٹلر(انگلینڈ)اور آئیڈن مارکرم شامل ہیں .
1 تبصرے
✌️
جواب دیںحذف کریں