حکومت نے 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ان میں سوا 5 لاکھ لوگ ایسے ہیں جو ایک سے زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کر چکے ہیں. 44 ہزار افراد کے پاس ایک یا زائد گاڑیاں ہیں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا معاوضہ 5500 سے بڑھا کر 6 ہزار کر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تجویز کی توثیق کر دی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 51 لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے اجلاس میں بتایا کہ 2010-11 میں پروگرام کے آغاز پر شادی شدہ خواتین سمیت دو کروڑ 70 لاکھ افراد کو تخفیف غربت کی خاطر رجسٹر کیا گیا تھا۔کابینہ ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ امداد وصول کرنے والے خاندانوں کی سماجی اور معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اور اب 6 لاکھ سے زائد افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

0 تبصرے