پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی،کیا اور ٹیمیں آئیں گی
تجزیہ ریاض حسین
1 مارچ2009 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قزافی سٹیڈیم لاہور میں ٹیسٹ میچ جاری تھا
اسی میچ کے دوران جب سری لنکن ٹیم میں کھیلنے کے لیے اپنے ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آ رہی تھی دہشت گردوں نے ان پر حملہ کیا اور اس میں کہیں کھلاڑی بھی زخمی ہوئے اور کئی پولیس اہلکار شہید ہوئے
اس افسوسناک سانحے کے بعد پاکستان میں کرکٹ ختم ہوگئی اور پاکستانی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلتی یا پھر کسی اور ملک میں جاکر کھیلتی پاکستان نے یو اے ای کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنا لیا
10 سال کے طویل دورانیے کے بعد بالآخر ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں لوٹ آئی اس دہائی میں کچھ ایک روزہ اور 2020 میچز تو ہوئے لیکن ٹیسٹ کرکٹ 2019 میں واپس آئی
اب سوال یہ پیدا کہ کیا اور انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی ؟
کیونکہ سریلنکا نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی مدد کی ہے چاہے وہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو یا متنازعہ اوول ٹیسٹ
بنگلہ دیش اور جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ سے پی سی بی کے روابط جاری ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان دونوں ٹیموں میں سے کوئی ٹیم ضرور پاکستان کا دورہ کرے گی

0 تبصرے