کراچی: ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں گلزار حسین کا کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان صمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ احساس تھا کہ میرے اس کردار کو صرف پنجاب بھر میں پسند کیا جائے گا لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کردار کی وجہ سے مجھے پاکستان بھر سے لازوال محبتیں ملیں گی۔
عدنان صمد نے کہا کہ مجھے عہدِ وفا ٹیم کی جانب سے اس کردار کی پیشکش کی گئی کیوں کہ انہیں اس کردار کے لیے سرائیکی اداکار کی ضرورت تھی لیکن جب میں نے یہ اسکرپٹ پڑھا تو مجھے بہت پسند آیا۔ شوٹنگ کرتے وقت مجھے یہ احساس ہوا کہ میرے اس کردار کو صرف پنجاب بھر میں پسند کیا جائے گا لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کردار کی وجہ سے مجھے پاکستان بھر سے لازوال محبتیں ملیں گی۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس ڈرامے کے باعث شائقین کی جانب سے ملنے والے رد عمل کی وجہ سے مجھے بہت آفرز ہو رہی ہیں لیکن اس وقت میں اپنی تمام تر توجہ اسی پروجیکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں،

0 تبصرے