واشنگٹن : دنیا میں ملکوں کے پاس سونے کے ذخائر کے حوالے سے نئی رپورٹ سامنے آئی ہیں.
امریکا 8133 ٹن سونے کے ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک ملک ہے۔ امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر کا مالک بن گیا، جرمنی دوسرے،اٹلی تیسرے نمبرپر ہے جبکہ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے
رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد جرمنی کا نمبر ہے، جس کے پاس 3367 ٹن سونا ہے، تیسری پوزیشن اٹلی کی ہے جو 2451 ٹن سونے کا مالک ہے جبکہ چوتھے پر فرانس ، پانچویں پر روس اور چھٹے پر چین ہیں۔
سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں جبکہ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے، جس کے پاس 268 ٹن سونا ہے اور اس
کا عالمی سطح پر 19 واں نمبر ہے۔

0 تبصرے