![]() |
| Credit. Pakistan Today |
حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔
شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔تاہم اب حریم شاہ کی ایک اور بیان میڈیا کے سامنے آگئی جس سے تہلکہ مچ گیا.
وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو چیٹ وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک ایک بار پھر سے خبروں میں خاصی سرگرم ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
اس سے قبل حریم شاہ نے کہا تھا کہ کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان میرے لیڈر ہیں۔اور ہم لوگ تحریک انصاف کے کارکنان ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ ر شید نے میر دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہیں،میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔

0 تبصرے