آئی ایم ایف پیکج کی دوسری قسط منظور ہوگئ۔


*آئی ایم ایف پیکج کی دوسری قسط: پاکستان کیلئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر منظور*
°عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی توسیع فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت قرض کی دوسری قسط 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام 'راہ راست پر ہے اور اس کا ثمر آنا شروع ہوا ہے۔
°پہلی قسط جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ حکومت نے ہماری مشاورت سے مالی سال کا بجٹ تیار کیا اور پارلیمنٹ سے بھی منظور کروا دیا۔
°حکومت نے یقین دہائی کروائی تھی کہ بجلی اور گیس کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی17فیصد سےکم نہیں کیا جائے گا۔
°دوسری قسط کی منظوری سے متعلق ای ایف ایف کے تحت پاکستان کا پہلا جائزہ لینے کے بعد کہا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کے 'فیصلہ کن' عمل سے ملک میں معاشی استحکام کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی ہے۔
دوسری قسط کی منظوری کے بعد موجودہ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ذریعے اب تک دی گئی مجموعی رقم کا حجم 144 کروڑ ڈالر تک بڑھ جائےگا۔