Credit. The Economic Times 
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کہنا تھا کہ بنا کسی افراتفری دھرنے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اس مہم کوآگے بڑھائیں بالی وڈ اداکارہ کا، ٹوئیٹ.

انڈیا کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی مودی سرکار کی جانب سے مسلم مخالف قانون بنانے کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں۔شبانہ اعظمی نے سماجی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈیا بھر میں مودی سرکار کے متنازع مسلم مخالف قانون کے خلاف مظاہروں کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے ذاتی طور پر مظاہرے میں شامل نہیں ہوں لیکن میں مکمل طور پر حمایت کرتی ہوں، شبانہ عظمی نے بھارتیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بنا کسی افراتفری مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں.
بھارت کی اداکاراہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا  ہماری آواز کو دبانے کے بجائے حکومت ہماری آواز کو سنے اور آج جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں میں اٴْن کے ساتھ ہوں۔شبانی اعظمی نے اپنی تیسرے ویڈیو میں بھی جاوید اختر کا شعر پڑھنے کے بعد تلخ لہجے میں کہا کہ میں مسلم مخالف قانون کے خلاف کھڑی ہوں ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جواب دو اور تمہیں جواب دینا ہوگا اور اگر ہمیں جواب نہ ملا ھم مزید مظاہرہ کریں گے.