لوٹی ہوئے رقم کی واپسی شروع 153 ارب روپے قومی خزانے میں جمع
چیئرمین نیب کا دعوی ہے کہ پچھلے 27 ماہ کے دوران لوٹے گئے ا 153 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے
(چیئرمین نیب جاوید اقبال)
گذشتہ 27 ماہ کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 153 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔ چئیرمین نیب کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سختی سے عمل پیرا ہے
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا کام بدعنوان عناصر ،اشتہاری اور مفرور ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا اور ملک و قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی ہے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب نے گذشتہ 27 ماہ کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 153 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جبکہ630ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ نیب نے بد عنوانی کے تقریبا 600ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں احتساب عدالتوں میں نیب مقدمات میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے جو کسی بھی انسداد بدعنوانی کے ادارے میں بہت زیادہ ہے۔

0 تبصرے