آج کھوسکی شہر میں پاکستان پیٹریوٹک یوتھ کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے سزاموت کےفیصلے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی
آج کھوسکی شہر میں پاکستان پیٹریوٹک یوتھ کی جانب سے تعلقہ صدر ٹندوباگو عبدالوہاب جنرل سیکریٹری تجمل خٹک سٹی کھوسکی کے صدر محمد حنیف خان جنرل سیکرٹری روی شنکر کی قیادت میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے سزاموت کےفیصلے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرعبدالوہاب تجمل خٹک محمد حنیف خان روی شنکر صدراعظم بلاول حسین بھوت ودیگر نے بتایا کہ عدالت کایہ فیصلہ سراسر بدنیتی پرمبنی ہے ہم اس فیصلے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ملک لوٹنے والے کورٹس سے ضمانت پر رہا ہورہےہیں، اور 40 سال تک ملک کی خدمت کرنے والے پرویز مشرف کو سزائے موت یہ کہاں کا انصاف ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے فوج کے خلاف ہرسازش کوناکام بنایا جائے گا

0 تبصرے