| Credit.PSL 2020 |
شائیقن کا (پی ایس ایل )سیزن (فائیو 5) کا بے چینی سے انتظار.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیرغور ہے۔خیال رہے پی ایس ایل پانچ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،اس مرتبہ کراچی اور لاہور کے ساتھ راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اگلے سال فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ( سیزن فائیو )کی افتتاحی تقریب کے انتظامات ایک نئی کمپنی کے سپرد کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی چاروں ایڈیشنزمیں یہ ذمہ داری نبھانے والا ادارہ نیا کنٹریکٹ حاصل نہیں کر پایا جس کے بعد نئی کمپنی کو یہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
0 تبصرے