Credit:Urdu Point

چین نے پاکستان کو بڑا تحفہ دے دیا انڈیا پریشان ہو گیا۔۔

سفارتخانے کی پرانی عمارت پاکستان کو تحفہ میں دے دی گئی ہیں اور چین نے یہ نئی مثال قائم کی ہیں۔ چین کا پاکستان کو بڑا تحفہ ،پرانے سفارتخانے کی عمارت پاکستان کو تحفہ میں دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپلومیٹک انکور میں موجود چین کے سفارتخانے پرانی بلڈنگ پاکستانکو تحفہ میں دے دی۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے جمعہ کو ڈپلومیٹک انکلیو میں پرانے چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا.پاکستان  میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری معظم خان، ترجمان دفترخارجہ فاروقی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ حکومت نے فارن سروس اکیڈمی کی منتقلی کیلئے سابقہ چینی سفارتخانہ کو وزارت خارجہ کے حوالہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ وزیر خارجہ نے چینی حکومت کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کی جانے والی اس پیشکش کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا تھا اور دوستی کی نئی مثال قائم کی گئی۔۔چینی سفارتخانہ کی جانب سے اس عمارت کو مکمل تزئین و آرائش کے بعد وزارت خارجہ کے حوالہ کیا جائے گا اور عمارت کی تزئین و آرائش پر اٹھنے والے تمام اخراجات کا بوجھ بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت چینی حکومت برداشت کرے گی۔ وزیر خارجہ نے اس خیر سگالی کے اقدام پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی چینی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چینی سفارتخانہ کی یہ عمارت 80 کنال پر مشتمل ہے۔وزیر خارجہ نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ فارن سروس اکیڈمی کو تزئین و آرائش کے بعد چین کی جانب سے تحفتاً دی گئی اس عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔ چین نے پاک چین دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک بہت ہی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے، اور دشمن کو ثبوت دیا کہ پاکستان اور چین ایک ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ پاکستان چین دوستی ذندہ باد۔