Credit Ummat News


رات 12 بجتے ہی چرچز میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور گرجا گھروں کے باہر پولیس اور رینجرز  کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے.
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں بھی کرسمس کے رنگ نمایاں ہیں۔
کوئٹہ میں بھی مسیحی برادری جوش و جذبے سے کرسمس منا رہی ہے۔ رات گئے تک نئے کپڑوں کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں اور کیک کی خریداری جاری رہی۔
دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کرسمس پر خاص تیاریاں کی گئی ہیں، مختلف مقامات پر سجے سجائے کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں اور چرچ برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں۔