Credit .Geo urdu
غیر یقینی معاشی اور مالی صورتحال، بڑھتی مہنگائی اور بڑھتی بیروزگار ی سے تنگ اکر ،
اعلی تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈر پاکستانی نوجوان روزگارکیلیے بیرون ہجرت کرنے پر مجبور ہو گۓ. نیوز کے مطابق ملک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ نولاکھ سے زائد تجاوزکرگئی جبکہ گزشتہ.2.1 سال کے دوران ملک میں روزگار کی عدم دستیابی اوربڑھتی مہنگائی سے تنگ 8لاکھ 84 ہزار پاکستانی نوجوان بیرون ملک چلے گئے۔ امیگریشن کے ریکارڈ کے مطابق 2018میں 3لاکھ82ہزار جبکہ رواں سال 2019ء میں اب تک5لاکھ سے زائد نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجاگیا۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مزدوروں کیساتھ ایک بڑھتی تعداد اعلی تعلیم یافتہ اور ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کی زیادہ ہے۔اس دو سال کے دوران 29 ہزار 312 اعلی تعلیم یافتہ پاکستانی نوجوان بیرون ملک گئے جبکہ 17ہزار 609 اعلی تربیت یافتہ پاکستانی نوجوان اور 3 لاکھ 69 ہزار پاکستانی جوانوں اسکلڈ لیبر نے بیرون ملازمت کو ترجیح دی، موجودہ حکومت کے دور میں 10ہزار انجینئرز، ساڑھے تین ہزار ڈاکٹرز جبکہ ساڑھے نو ہزار اکاؤنٹنٹ نے نوکریوں کی حصول کیلیے دوسرے ملکوں کا رخ کیا، اسی طرح 25 ہزار الیکٹریشن، 3 ہزار استاتذہ، زراعت کے شعبے میں مہارت رکھنے والے 13ہزار پاکستانیوں نے بیروزگاری کے سبب بیرون ملک جانے کو اور وہاں کے ملازمت کو ترجیح دی.

0 تبصرے