![]() |
| Credit. ARY SPORTS |
تیسرے روز چائے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 282 رنز بنا کر آئی لینڈرز کیخلاف 202 رنز کی برتری حاصل کر کے ٹیسٹ میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اوپننگ بلے باز شان مسعود اور عابد علی نے 57 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو دونوں بلے بازوں نے انتہائی عمدہ اور ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 278 کے مجموعی سکور پر گری اور شان مسعود 198 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 135 رنز بنا کر لاہیرو کمارا کی گیند اوشاڈا فرنینڈو کے ہاتھوں کیچ ہوا.
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 26.5 اوورز میں 77 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد عباس نے 23 اوورز میں 47 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندی مل، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، دلرووان پریرا، لاستھ ایمبولڈینیا، ویشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم صرف 191 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ قومی ٹیم کے 8 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔

0 تبصرے