![]() |
| credit.Dawn News |
پی ٹی اے نے وٹس ایپ سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
اس حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں جبکہ متاثر ہونیوالے پاکستانی صارفین پی ٹی اے کو شکایت درج کروائیں۔
پی ٹی اے حکام نے واٹس ایپ انتظامیہ کیساتھ یہ اہم معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مالوئیر کے ذریعے ہیکنگ سے صارفین کی معلومات چوری کی گئیں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی صارفین کی معلومات چوری ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

0 تبصرے