![]() |
| Credit. Propakistani |
کرکٹ کی دنیا تیزرفتاری سے باؤلنگ کرانے والے شعیب اختر کو ہی نہ بھلا سکے کہ پاکستانیوں کو اور ایک (راولپنڈی ایکسپریس) مل گیا.
بھول جائیں شعیب اختر کو، پاکستان کو ایک نیا "راولپنڈی ایکسریس" مل گیا، آسٹریلین میڈیا نے بگ بیش لیگ میں صرف 2 ہی میچز بعد دھوم مچا دینے والے قلندر حارث رؤف کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی ہے۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ میلبورن اسٹارز کا حصہ بننے والے حارث رؤف نے اپنی شمولیت کو صحیح ثابت کرتے ہوئے دوسرے ہی میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ڈبیو میچ میں حارث رؤف نے برسبین ہیٹ کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں تو دوسرے میچ میں انہوں نے ہوبارٹ ہیوریکینز کے خلاف کمال کر دکھایا اور ہوبارٹ ہیوریکینز کی بیٹنگ کی اپنی تباہ کن باولنگ کی وجہ سے کمر توڑ کر رکھ دی۔آسٹریلین میڈیا حارث رؤف کو شعیب اختر کا متبادل اور پاکستان کا نیا راولپنڈی ایکسپریس قرار دے رہا ہے۔ جبکہ اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے حارث رؤف کا کہنا ہے کہ میرا خواب تھا کہ میں بگ بیش کھیلوں، میرا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ میں گزشتہ دو سالوں سے سڈنی سکسرز کے ساتھ ٹریننگ کر رہا تھا اور بی بی ایل کھیلنے کے لیے بہت پرجوش تھا۔حارث رؤف نے چار اورز میں 27 رنز دیکر 5 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پلئیر آف دی میچ بھی قرار پائے۔ حارث رؤف اب تک دو میچوں میں سات وکٹوں کے ساتھ بی بی ایل میں سر فہرست بولر بھی بن چکے ہیں۔
حارث رؤف کی اس شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلین میڈیا ان کا مداح ہو گیا ہے۔ بگ بیش لیگ میں اب تک کسی دوسرے کھلاڑی کو اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی حارث روف کو ملی۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ میلبورن اسٹارز کا حصہ بننے والے حارث رؤف نے اپنی شمولیت کو صحیح ثابت کرتے ہوئے دوسرے ہی میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ڈبیو میچ میں حارث رؤف نے برسبین ہیٹ کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں تو دوسرے میچ میں انہوں نے ہوبارٹ ہیوریکینز کے خلاف کمال کر دکھایا اور ہوبارٹ ہیوریکینز کی بیٹنگ کی اپنی تباہ کن باولنگ کی وجہ سے کمر توڑ کر رکھ دی۔
عاطف رانا نے کہا کہ اب لاہور قلندرز کا اسٹار میلبرن اسٹارز کا بھی اسٹار بن گیا ہے، لاہور قلندرز کے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو محنت کا پھل مل رہا ہے، اس کی بولنگ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

0 تبصرے