ملک بھر میں بابائے قوم قائداعظم محمد عل جناح کا 144واں یوم پیدائش منایا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی دی اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔۔بابائےقوم قائد اعظم محمد علی جناح کابدھ کو 144 واں پیدائش عقیدت واحترام سے مناگیا۔وفاقی دارالحکومت میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی دی گئی7۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پرکمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ گارڈز میں خواتین کے دستے بھی شامل تھے،تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا۔ گارڈز نے کمانڈنٹ ملٹری پاکستان اکیڈمی میجر جنرل محمد علی کو سلامی بھی دی۔