Credit. Film Companion

اداکارسلمان خان کا ہر مداح یہ جانتا ہے کہ انہیں سب سے پہلا چانس فلمساز کیلاش سریندرناتھ نے دیا تھا ، 

بالی ووڈ کے اداکار نے ” تارا شرما “ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ماضی کی نہایت ہی دلچسپ ترین کہانی بیان کی کہ کس طرح انہوں نے لڑکی کو ایمریس کرنے کی کوشش کی اور پتا چلا کہ وہ ایک فلم ڈائریکٹر کی محبوبہ ہے ۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کا نہایت ہی حیران کن واقعہ پہلی مرتبہ بے نقاب کر دیاہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کس طرح ایک لڑکی کو ایمپریس کرنے کے چکر میں انہیں ایک اشتہار میں کام کرنے کی آفر آ گئی اور پھر انہوں نے پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے اداکاری کی ۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان کان کا کہناتھا کہ ” ایک دن میں ”سی راک کلب “تیراکی (سویمنگ)کر رہا تھا تو میں نے ایک خوبصورت لال رنگ کی ساڑھی میں گزرتے ہوئے دیکھا ، میں نے اس کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پانی میں چھلانگ لگا دی اور جہاں وہ کھڑی تھی میں وہاں تک پانی کی سطح کے نیچے تیرتاہوا وہاں پہنچا لیکن وہ وہاں سے جا چکی تھی ،میں بہت بڑا بے وقوف تھا ،اگلے دن مجھے ایک پروڈکشن ہاﺅس سے ٹیلیفون آیا جس میں مجھے ایک کولڈرنک ” کیمپا کولا “(Campa Cola) کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ، میں حیران یہ سب کیسے ہوا ؟“

سلمان خان کا کہناتھا کہ ” میں کیلاش سے اپنی آنٹی کے ساتھ ملنے کیلئے گیا ، میں نے کہا کہ میں اشتہار میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں ، لیکن آپ کو میرا نمبر دیا کس نے ہے تو انہوں نے بتایا کہ تم جس لڑکی کو ایمپریس کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہ میری گرل فرینڈ ہے ، میری محبوبہ نے مجھے بتایا کہ یہ لڑکا بہت ہی اچھی تیراکی کرتا ہے ، ہم لوگوں کا ایک مالدیپ میں ایک اشتہار عکسبند کرنے کا ارادہ ہے اور ہمیں ایسا لڑکا چاہیے جو کہ پانی کی سطح کے نیچے اچھے سے سویمنگ کر سکے ۔

اور مزید بالی ووڈ اسٹار دبنگ خان نے بتایا کے اسی طرح مجھے کیمرے کے سامنے آنے کا پہلی دفعہ موقع ملا. اور بالی وڈ اسٹار دبنگ خان نے کہا کہ میں ان تمام ڈائریکٹر پروڈیوسر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا .