![]() |
| Credit. Biographia |
شائقین کے طرف سے کھلی تنقید.دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود شوٹنگ کے دوران خلاف ورزی.
پاکستان کی معروف اور مشہور اداکارہ ثروت کو اسلحہ چلانا مہنگا پڑ گیا، دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود شوٹنگ کے درمیان خلاف ورزی کی شائقین کے طرف سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ شوبر کے ستاروں میں اسلحے کے استعمال کا رجحان اور شوق بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔ بہت اداکاراور اداکارائیں ایسی ہیں جنھوں نے اسلحے کا استعمال سر عام کیا ہے۔
ایسا ہی ایک واقع پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہوا .جہاں پاکستان کی مشہور اداکارہ ثروت گیلانی نے ایک شوٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ کی۔ انھوں نے اسلحہ چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تو شائقین کی جانب سے انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے. شائقین کا کہنا ہے کہ ہم دنیا میں اپنا مثبت نظریہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں اس قسم کی ویڈیو بنانا قابل مذمت ہے، ہمیں پاکستان کا مثبت نظریہ دنیا کے سامنے لانا ہوگا. یار دہے کہ اس قت کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت اسلحے کی نمائش اور اس کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے.

0 تبصرے