![]() |
| Credit. Cricketcountry.com |
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونےوالے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے ڈووین سمتھ ہیں جو28مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ،دوسرا نمبر عمر اکمل کا ہے جو27مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں ،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 25مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوکر تیسر ے نمبر پرموجود ہیں ،سہیل تنویر22مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ کر اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں ، سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ بھی اب تک21مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوچکے ہیں،احمد شہزاد بھی16مرتبہ سکوررز کو کوئی زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں ، آل راﺅنڈر عماد وسیم 15مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ،ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور اور وہاب ریاض14،14مرتبہ بغیر کھاتہ کھولے پوویلین لوٹے ہیں، عمر گل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات13،13،فاسٹ باﺅلر محمد سمیع اور شاداب خان 12،12مرتبہ جب کہ آصف علی،شعیب ملک اور اظہر محمود11،11مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوئے ۔
39سالہ شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ پلاٹون کی جانب سے چٹاگانگ چیلنجرز کےخلاف میچ میں دوسر ی ہی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے ،شا ہد آفریدی کے کیریئر میں یہ 24واں موقع تھا جب وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ،سابق کپتان اب تک 309ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.32کی اوسط سے4214رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 1سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز153.90کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں ۔

0 تبصرے