سندھ میں 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، 24, 25 اور 27 دسمبر کو عام تعطیل ہو گی۔ ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔25 دسمبر کو سندھ کے سرکاری اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہو گی۔
سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ میں 24 دسمبر کوبھی شہدائے قمبر کی برسی پر عام تعطیل ہو گی۔ جب کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سرکاری دفاتر،وفاقی ،صوبائی،خودمختار اور مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے ادارے ،عدالت عظمی،عدالت عالیہ،ماتحت عدالتیں اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
یاد رہے اس سے پہلے سندھ بھر میں میں سردی وجہ سے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کئی اسکول اور کالج میں سرکاری چھٹیاں ہیں
 اور اب تین چھٹیاں اور یہ بھی ساتھ میں ایڈ کر دی گئی ہیں تو بہت ہی اچھی چھٹیاں گزاریے اور دوبارہ ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے