سردی کی ایک طاقتور لہر ملک پر 28-22 دسمبر کے دوران اثر انداز ہوگی.


♦    تفصیلات کے مطابق Grand Solar Minimum کے اثرات سے جہاں دنیا کے کئی ممالک میں ریکارڈ کم درجہ حرارت ہیں. بلکل اسی طرح اس کے اثرات پاکستان میں شدید سردی کی صورت میں دیکھنے کو ملیں گے. 

ملک میں 22-18 دسمبر کے دوران موسم تقریباً خشک رہے گا.تاہم 22 دسمبر کے بعد سے سردی کی ایک لہر ملک کو لپیٹ میں لے لے گی. اور 28-23 دسمبر کے دوران یہ لہر اپنے عروج پر ہو گی. 


♦     اس لہر کے زیر اثر سندھ،پنجاب خصوصاً وسطی پنجاب میں ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت ہوں گے. پنجاب کے وسطی علاقوں جن میں جھنگ،فیصل آباد،چینیوٹ میں 0 ڈگری تک پرہ گر سکتا ہے. جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان،مظفر گڑھ،رحیم یار خان اور بہاولپور میں 4-2 ڈگری ہو سکتا ہے. جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں بشمول لاہور میں منفی 1 سے 2 ڈگری ہو سکتا ہے. 


♦    اس لہر کے اثرات سندھ پر بھی ہوں گے. جہاں کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ کراچی میں 7 ڈگری ہو سکتا ہے. 

 


♦    ملک کے دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑے زیادہ درجہ حرارت رہے گے.