Credit:Urdu Point

پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور افغانستان تھا، گہرائی 280 کلو میٹرتھی۔

لاہوراسلامآباد،پشاور سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مری بالاکوٹ، مظفر آباد، پنڈاد خان ،سیالکوٹ،شرقپور شریف،خوشاب،شانگلہ،عارفوالا،سرگودھا،کوہاٹ،چترال،چارسدہ ،مردان، تلہ گنگ،سکردواور باجوڑ سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہرآ گئے۔لوگوں کے درمیان شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور  افغانستان تھا۔جب کہ زلزلے کی گہرائی 280 کلو میٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تو وہ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے علاوہ کشمیر اوراس کے گردنواح میں بھی زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔