عدالت کا فیصلہ غیر  قانونی غیر آئینی  غیر شرعی ہے عمران خان 

عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ غیر  قانونی غیر آئینی  غیر شرعی ہے فیصلے  کے الفاظ  انسانیت مہذب اقدار کے خلاف ہیں ہم اداروں  کے  درمیان  ٹکراؤ نہیں ہونے  دے گے فیصلہ  ملک میں  افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے 
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا 169صفحات پرمشتمل  فیصلہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو آئین توڑنے کے 5 جرائم میں 5 مرتبہ سزائے موت دی جائے۔ 
 یہ پیرا جسٹس سیٹھ وقار نے تحریرکیا ہے، کہ سکیورٹی اداروں کو حکم دیتے ہیں کہ پرویز مشرف کو گرفتار کرکے سزا دیں، اگر مشرف انتقال کرجائیں تو ان کی لاش کو تین دن کیلئے ڈی چوک میں لٹکایا جائے۔فیصلے میں ایسے ریمارکس میری سمجھ سے باہر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ غیرآئینی ، غیرقانونی اورغیرشرعی ہے۔ڈی چوک پر لٹکانے کا جملہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ ملک میں افراتفریح پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ملک میں اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہونے دیں گے
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ ہے کہ جس کے تحت سرعام پھانسی غیراسلامی ہے، کہیں بھی اس طرح کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ کسی کی لاش کو تین دن کیلئے لٹکا کررکھا جائے۔ یہ انتہائی غلط فیصلہ دیا ہے۔ جس کا تعلق نااہلی اور دماغی توازن سے ہے۔ ایسے جج کو پاکستان کی سپریم کورٹ یا لاہور ہائیکورٹ کا جج ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اس طرح کے فیصلے سے عدالت کا وقار مجروح ہوا