![]() |
| Credit. Stockphoto.com |
یونان کے علاقے کروپی میں میں رہنے والے چار
پاکستانی اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.
یونان میں رہنے والے 4 پاکستانی اپنے کمرے میں دھواں بھرنے سے جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد سردی سے بچنے کے لئے اپنے کمرے میں کوئلے کا ہیٹر جلا کر سوئے تھےیونانی میڈیا کے مطابق کروپی میں چار پاکستانی کمرے میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث اپنے جان کی بازی ہار گئے جاں ہیں۔ جاں بحق پاکستانی شدید سردی کی وجہ سے کے اپنےکمرے میں کوئلے کا ہیٹر جلا کر سوئے تھے جس کے باعث کمرے سے آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے دم گھٹ کر چل بسے ۔یونان میں پاکستانی سفارتخانے کاکہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے چار پاکستانی افراد کا تعلق کھاریاں سے ہے ، جاں بحق افراد کی شاخت پولیس رپورٹ کے بعد ظاہر کی جائے گی ۔

0 تبصرے